ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ : معصوم بچی  کے ساتھ کنویں میں کود کر ماں نے کر لی خودکشی

کاسرگوڈ : معصوم بچی  کے ساتھ کنویں میں کود کر ماں نے کر لی خودکشی

Mon, 18 Oct 2021 23:39:51    S.O. News Service

کاسرگوڈ،18؍ اکتوبر (ایس او نیوز) کاسرگوڈ کے نیلیشور میں پیش آئے ایک دردناک واقعہ میں 34 سالہ رمیّا نامی خاتون نے اپنی ڈھائی سالہ بیٹی کے ساتھ کنویں میں کود کر خودکشی کرلی ۔
    
اطلاع کے مطابق ماں اور بچی کل اتوار کے دن غائب ہوگئے تھے ۔ گھر والوں نے شام تک اطراف میں ان دونوں کو تلاش کیا مگر کوئی پتہ نہیں چلا ۔ آج صبح گھر کے پاس موجود کنویں میں دونوں کی لاشیں نظر آئیں ۔ جس کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کو خبر کر دی گئی  ۔ فائر بریگیڈ عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے کنویں دونوں لاشیں نکالیں ، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل بھیج دیا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ رمیّا پچھلے کچھ عرصہ سے ذہنی تناو کا شکار رہتی تھی اور اس کا علاج چل رہا تھا ۔ نیلیشور پولیس نے جائے وقوع کا جائزہ لینے کے بعد کیس درج کرلیا ۔ 


Share: